وفاق بلوچستان میں متاثرین کی جلد بحالی اور امداد کیلئے اقدامات کرے، عبدالقادر لونی

0 116

کوئٹہ  جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولناعبدالقادر لونی نے کہاہے کہ وفاق متاثرین کی جلد بحالی اور امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے بدقسمتی سے ملک میں امداد ہمیشہ کرپشن کی نذر ہو جاتی ہے اور متاثرین محروم رہ جاتے ہیں سیلاب سے پورے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے آج بھی ہزاروں خاندان بے گھر اور بے چھت آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں نہ خوراک مہیا اور نہ علاج کے لیے ادویات مہیا ہے اور سینکڑوں لوگ اب بھی لاپتہ ہے حکومت کو اپنی تمام تر توجہ اور توانائیاں سیلاب متاثرین پر صرف کریں بلوچستان بحران در بحران سے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔تمام علاقے آفت زدہ ہیں سیلابی ریلوں سے جو پل اور سڑکیں مہندم ہو چکی ہے اشیا خوردنوش کی قلت کی باعث قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو آفت زدہ قرار دیے کر وفاقی حکومت فوری امداد کا اعلان کرے اور وزیراعظم متاثرین کے لیے کے گے اعلانات کو عملی جامہ پہناے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا انحصار زراعت اور مال مویشی پر ہے اور وہ سب سے زیادہ متاثر ہوچکا ہے لوگوں کے نقصانات کے ازالے اور ان کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں لاکھوں ایکڑ زرعی اراضیات پرکھڑی فصلیں بارشوں سے تباہ ہوئی کئی اضلاع میں بارشوں سے باغات اور زراعت تباہی سے زمینداروں اور کسانوں اور مال مویشی کی ہلاکتوں سے زمینداروں اور مالداروں کو لاکھوں اور کرڑوں کے نقصانات اٹھانا پڑا انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی اور اندورنی امداد متاثرین تک پہنچائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.