کوہلو کا مختلف علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع، خوراک اور ادویات کی قلت

0 96

 کوہلو کے مختلف علاقوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرسے زمینی رابطہ منقطع ہے،تحصیل کاہان کا چھی کوہلو سبی، ڈیرہ بگٹی سے متصل رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعث آمدورفت کے لئے معطل ہیں،مقامی لوگ محصور ہوکر رہ گئے خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے،رپورٹ کے مطابق کوہلو کے مختلف علاقوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ گزشتہ ایک ماہ سے مکمل طور پر منقطع ہے،تحصیل کاہان کو کوہلو سبی ڈیرہ بگٹی سے ملانے والے رابطہ سڑک بحال نہ ہوسکا جس سے مقامی لوگ بری طرح محصور ہوکر رہ گئے۔مقامی لوگوں کو متعلقہ علاقے میں ادویات اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔دوسری جانب تھدڑی،نیلی،پزہ کے مختلف علاقوں کا بھی زمینی رابطہ منقطع ہونے سے وہاں کے مقامی لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔عوامی حلقوں نے رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے حکومت سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.