شعراءو ادبا معاشرے میں کردار سازی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، امان اللہ یاسین زئی

0 129

کوئٹہ( امروز نیوز) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یا سین زئی نے کہا ہے کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ شعر اءوادبا نے اپنے فکر وقلم کے ذریعے معاشر ے میںتہذیب و شاہستگی پر مبنی رو یوں کو تشکیل اور معا شرے میں کر دار سازی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔یہ بات خو ش آ ئند ہے کہ بلوچستان میں شعر وادب کا خرافات وتہمات کے خلاف مزاحمت اور ترقی پسند خیالا ت وافکا ر کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے انہوں نے اہل علم ودانش پر زور دیاکہ وہ گلو بل ویلیج میں اپنی قوم کی حقیقی اور انسان دوستی پر مبنی شاندار اقدار اور تصو یر کو اُجاگر کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میںبلوچی اکیڈمی کے چیئرمین ممتاز یوسف کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلوچی اکیڈمی نے گورنر بلوچستان کو اپنی کارکر دگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی اکیڈمی اپنی تاریخ جو چھ عشروں پر مشتمل ہے میںتقریبا ً پانچ سوز یادہ کتابیں شائع کی ہے ۔وفد نے گورنر بلوچستان بلوچی اکیڈمی اور اہل علم وقلم کو درپیش مشکلا ت سے بھی آگاہ کیا ۔گورنر نے ان کے مسائل وہ مشکلات کو غور سے سُنا اور اُن کے پا ئید ار حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.