قدرتی وسائل سے صوبہ میں غربت کا خاتمہ ہو سکتا ہے ، زمرک اچکزئی

0 142

کوئٹہ(امروز نیوز)صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا ل صوبہ ہے جن کی بہترین استعمال سے صوبے میں ترقی کے اہداف کے حصول اور غربت کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت ایک مربوط انداز میں صوبائی وسائل کی بہترین استعمال کو یقینی بنارہی ہے جس سے صوبے میں غربت کے خاتمے اور عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے رو زمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کی تعمیر ترقی اور عوام کے وسیع تر مفاد کومد نظررکھتے ہوئے دیگر امور کو احسن طریقے سے چلانے کے لئے تمام اداروں اور ذمہ داروں کو منظم حکمت عملی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اسیکیمات کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ منصوبوں پر معیاری اور پائیدار کام سے ایک طرف فائدہ ہوگا تو دوسری طرف وسائل کی درست استعمال سے صوبے کے خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی خدمت اور انہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اورحکومت ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایک منظم حکمت عملی کے تحت آگے برھ رہی ہے جس سے صوبے میں پائیدار اور دیر پہ ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت، زراعت، تعلیم، صحت اور دیگر اداروں کی بہتری، ان کے استعداد کار بڑھانے او ر بہتر کار کردگی پیش کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے جن کے مثبت اثرات نمودار ہو رہے ہیں اور صوبہ ایک بہتر سمت کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مشن عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور وہ اپنے مشن کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.