قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (امروز نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے،بلاول کا اسے اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر پارلیمانی، غیر آئینی اور غیر جمہوری سوچ ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔بلاول کا اسے اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر پارلیمانی، غیر آئینی اور غیر جمہوری سوچ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول صاحب کسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان کو سیاسی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرنے کی سوچ انتہائی منفی اور پی پی پی کے اپنے دعوو¿ں کی نفی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مفاد میں ہونے والی قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔