باغبانہ باجوڑی میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق
خضدار (امروز ویب ڈیسک) باغبانہ باجوڑی میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق رات گئے باغبانہ باجوڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص عبدالستار ولد محمد بخش کھیازءجان بحق ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں
واضح رہے گزشتہ چند روز تحصیل باغبانہ میں وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے پے درپے وارداتیں ہورہی ہے چوری ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہورہا ہے دوروز قبل ڈاکوو¿ں کے ہاتھوں موٹر سائیکل مالک عبدالسلام غلامانی کو مزاہمت پرفائرنگ کرکے قتل کیا گیا
عوام کا جینا محال ہوگءہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ باغبانہ میں رات گشت بڑھادیں اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔