دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،نور محمد دمڑ
ہرنائی (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا دینا کا کوئی مذہب کسی کو بے گنا قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔مچھ کے علاقہ گشتری میںدہشت گردی کے واقع سے پوری قوم افسردہ ہو گئی ہے۔
امن اور پاکستان کے دشمنوں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائے گے پاکستان اور بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت اور راہ برائے راست ملوث ہے وفاقی ،صوبائی حکومت سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچائے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مچھ گشتری میںدہشت گردی کے واقع نے ہم سب کو بہت زیادہ دکھی کیا ہے جس میں محنت مزدوری کرنے والے بے گناہ مزدور شہید ہوئے ہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لارہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور وفاقی حکومت نے سیکورٹی پلان کو مزید سخت کردیا۔اور دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کر نے کےلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوبے میں امن وامان کی بہتری کےلئے سنجیدہ اقدامات کرنے سے صوبے میں ماضی کی نسبت بلوچستان میں امن وامان میں کافی بہتری آئی ہے تاہم بلوچستان کاامن وامان خراب کرنے کےلئے بھارت ، راہ اور انکے ٹکروں پر پلنے والے ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں امن وامان قائم ہوں اور بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔