قبائلی تنازعات کو حل کرنے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، اصغر اچکزئی
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ‘پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسحر گل خلجی نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات کو حل کرنے کےلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے بلوچستان میں قبائلی تنازعات کی وجہ سے یہاں کے عوام ترقی سے محروم ہیں
جب تک ہم تعلےم کو فروغ نہےں دےں گے اس وقت تک قبائلی تنازعات کا خاتمہ نہےں ہوسکتا دونوں قبائل کی جانب سے فےصلے کا اختےار دےنے اور شےر و شکر ہونے پر ہم ان کے شکر گزار ہےں اس موقع پر حاجی فےض اللہ ودےگر قبائلی عمائدےن نے خطاب کرتے ہوئے کےا‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو اےک سازش کے تحت قبائلی تنازعات مےں الجھاےاگےا ہے تاکہ ےہاں کے عوام ان تنازعات مےں رہ کر اپنے بچوں کے مستقبل روشن نہ کرےں مگراب ہم لوگوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان حالات کو ٹھےک کرنے کےلئے مےدان عمل مےں نکلےں اور قبائلی تنازعات کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں مےں قبائلی تنازعات کی وجہ سے بہت سے خونرےزی ہوئی ہے اور ان حالات کوٹھےک کرنے اور دنےا کو ساتھ لے جانے کےلئے ہمےں ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے سےاسی جماعتےں دےگر قبائلی تنازعات کے حوالے سے بھی اپنا کردار اد اکرےں اور سب سے زےادہ ذمہ داری علماءکرام قبائلی عمائدےن پر عائد ہو تی ہے کہ وہ ہر قسم کے قبائلی تنازعات کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرےں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور بہتر مستقبل بنانے کےلئے سب کو اپنا کردار اد اکرنا چاہئے درےں اثناءدونوں قبائل آپس مےں شےر وشکر ہوگئے سےاسی جماعتوں اور قبائلی کا شکرےہ ادا کےا ۔