معمول کی زندگی میں سادگی کی قائل ہوں، انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں، جاناں ملک

0 165

اچھامیوزک سننا اورادب کی کتابیں پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو
لاہور( امروز ویب ڈیسک)نامور اداکارہ جاناںملک نے کہا ہے کہ معمول کی زندگی میں سادگی کی قائل ہوں ، انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں اور مجھے اچھامیوزک سننا اورادب کی کتابیں پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔ ایک انٹرویو میں جاناں ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہوں لیکن اگر دوسرے الفاظ میں یہ کہا جائے کہ سوشل میڈیا پر وقت کاضیاع نہیںکرتی تو یہ درست ہوگا۔ میں فضول چیزوں سے دور رہتی ہوں ، اگرمجھے فارغ مل جائے تو اچھا میوزک سنتی ہوں اورکتابیں پڑھتی ہوں،مجھے ادب اورسفرنامے پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہوں اوراسی تناظر میں واک کرنااورجم جانامیرا بہترین مشغلہ اور معمول ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.