کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ چار کانکن جاں بحق

0 111

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ،چار کانکن جاں بحق ہوگئے

۔ریسکیو حکام کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے سرہ غڑگئی میں واقع مقامی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار کارنکن موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام نے لاش کو تحو یل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا

جہاں دو کی شناخت محمد خان اور فضل الرحمن کے ناموں سے ہوئی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.