گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو ایئربیگ اور حفاظتی خصوصیات کے حوالے سے 10مارچ تک تجاویز دینے کی ہدایت

0 125

لاہور(امروز ویب ڈیسک )کار مینوفیکچررز کی نمائندہ ایسوسی ایشن او ای ایم ایس نے گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو ایئربیگ اور حفاظتی خصوصیات کے حوالے سے 10مارچ تک اپنی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

اعلیٰ عدلیہ نے بھی گاڑیوں میں ائیر بیگ کے حوالے سے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق حفاظت کی خصوصیات سے متعلق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سفارشات کو آئندہ بجٹ میں منظور کرلیا جائے گا

جس کے بعد کمپنیوں کو ان پر عملدرآمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروں میں ایئربیگ لگانے سے ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.