پیرو میں گیس کے بڑھتے نرخوں اور ٹول ٹیکس پر احتجاج ، کئی مظاہرین گرفتار

0 213

لیما : پیرو میں گیس کے بڑھتے نرخوں اور ٹول ٹیکس پر احتجاج شدت اختیار کر گیا، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

مشتعل مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں، گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائروں کو بھی آگ لگا دی۔ کئی مقامات پر پولیس اورمظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔ فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔

احتجاج کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.