مشتعل مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں، گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائروں کو بھی آگ لگا دی۔ کئی مقامات پر پولیس اورمظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔ فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔ احتجاج کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

0 51

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دیہرادون کی رہائشی 78 سالہ بزرگ خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے نام کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معمر شہری پُشپا مونجیال نے پیر کے روز مقامی عدالت میں اپنی تمام تر جائیداد کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو منتقل کرنے کے لیے وصیت جمع کروائی۔

پُشپا مونجیال نے اپنی جائیداد راہول گاندھی کے نام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  میں ان کی سوچ سے بہت زیادہ متاثر ہوں، راہول گاندھی کے نظریات ملک کو لے کر واضح ہیں اور بھارت کو ان کی ضرورت ہے۔

پُشپا کے مطابق سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے خود کو قوم کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہے، وہ اس جذبے سے بہت متاثر ہیں لہٰذا سوچ بیچار کرنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔خاتون نے سابق ریاستی صدر پریتم سنگھ کی رہائش گاہ پر راہول گاندھی کو اپنی جائیداد وقف کرنے کا وصیت نامہ دیا۔

پُشپا مونجیال کی جانب سے راہول گاندھی کے نام کی جانے والی جائیداد میں 50 لاکھ مالیت کے اثاثے اور 10 تولہ سونا بھی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.