محکمہ کھیل حکومت بلوچستان صوبے میں مرد و خواتين کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کررہی ہے : دُرا بلوچ

0 109

کوئٹہ  :  دُرا بلوچ کا کہنا ہے کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان صوبے میں مرد اور خواتين کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ مردوں کے ساتھ خواتين کھلاڑیوں کو بھی زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں خواتين کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دیں

تاکہ وہ اپنے شوق کے ساتھ اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرسکیں ان خیالات کا اظہار ڈاٸریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ نے ہفتے کے روز آل کوٸٹہ انٹر سکولز گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔ دُرا بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ ہم یہاں رکنے والے نہیں ہیں

بلوچستان میں کھیلوں کا سلسلہ آگے بھی جاری رہنے والا ہے رواں سال پہلی بلوچستان وومن گیم سمیت دیگر میگا ایونٹ منعقد کٸے جاٸیں گے۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام اور بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے فاطمہ جناح میونسپل گرلز ہائی سکول کوٸٹہ میں دو روزہ آل کوٸٹہ انٹر سکولز گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں کوٸٹہ کے 12 اسکولوں سے تقریبا 40 بچیوں نے حصہ لیا۔

اس سلسلے میں ہفتے کے روز عیسیٰ خان گرلز ہاٸی سکول اور فاطمہ جناح میونسپل گرلز ہائی سکول کے مابين فاٸنل میچ کھیلا گیا۔ فاٸنل میچ میں عیسیٰ خان گرلز ہاٸی سکول نے فاطمہ جناح میونسپل گرلز سکول کو شکست دی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاٸریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ نے ونر اور رنر اپ میں ٹرافی تقیسم کی اور ساتھ میں گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی

بچیوں کی حوصلہ افزاٸی کے لٸے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ آخر میں بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن کی صدر مِس اختر صاحبہ نے مہمان خصوصی ڈاٸریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.