پی ٹی آئی سیاسی نہیں فاشٹ پارٹی بن چکی ہے : حافظ حمد اللہ

0 192

کو ئٹہ : اپوزیشن لیڈر کو غدار کہنا اور پھر اسے نگران وزیراعظم کی تقرری پر مشاورت کے لئے مراسلہ لکھنا مذاق ہے، صدر پاکستان کے غیر آئینی ایڈوائس پر عمل کرنے سے ثابت ہوا کہ وہ صدر پاکستان نہیں بلکہ بنی گالہ کا وفادار ہے، پی ڈی ایم سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے گھر پر حملے کی مذمت کرتی ہے، پی ٹی آئی ایک سیاسی نہیں بلکہ فاشسٹ پارٹی بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لندن میں نوازشریف کے دفترپرحملے کی پی ڈی ایم مذمت کرتی ہے، پی ٹی آئی کے ٹائیگرغنڈہ فورس کے20کارندوں نے یہ گھٹیاحرکت کی ہے، پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک فاشسٹ پارٹی ہے عمران نیازی نے سیاست میں بداخلاقی،بدتمیزی،بدزبانی،اوربدمعاشی متعارف کرایانیازی کانظریہ دہشت خوف فاشزماورفسطائیت ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں یہ نوازشریف پردوسراحملہ ہے میاں نوازشریف تین بارملک کے وزیراعظم رہے ہیں لندن انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ حملہ آورغنڈوں کوگرفتارکرکے وہاں کے قانون کے مطابق قرارواقعی سزادیجائے۔ انہوں نے کہا کہ صدرپاکستان عارف علوی اپوزیشن لیڈرکونگران وزیراعظم کی تقر ری پر مشاورت کامراسلہ مذاق ہے ڈپٹی اسپیکر نے غیرآئینی رولنگ کے تحت اپوزیشن لیڈرکو،غدار،قراردیا، عارف علوی نے اسی غیرآئینی رولنگ کے تحت عمران نیازی کے ایڈوائس پراسمبلی توڑدی اس آئین شکنی میں عارف علوی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور عمران نیازی کے مطابق اپوزیشن لیڈرغدارہے تو پھرآئین شکن ایک غداراپوزیشن لیڈرکوخط لکھنامذاق نہیں توکیاہے؟ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ،نیازی کی ایڈوائس،اورنیازی کے ایڈوائس پرآپ کاعمل کرناغیرآئینی ہے ثابت ہواکہ وہ صدر پاکستان نہیں بلکہ بنی گالہ کا ٹائیگر ہے جنہوں نے غیرآئینی متضادفیصلوں نے صدرکی منصب اورآئین کومذاق بنادیا۔ انہوں نے کہاکہ ثابت ہواعارف علوی صدرہاؤس میں بیٹھ کرآئین کانہیں بنی گالہ کے وفادارہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.