مہنگائی سے بچوں کے تعلیم سمیت گھروں کو چلانا مشکل ہوگیا : سینیٹر منظور کاکڑ

0 83

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے اب تو سفید پوش افراد کا بھی جینا مشکل ہوگیا ہے پیٹرولیم مصنوعات،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تمام اشیا کی قیمتوں کو جیسے پر لگ گئے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کا اب گھر کی گزر بسر انتہائی مشکل سے ہو رہی ہے آئندہ آنے والے بجٹ میں غریب عوام کیلئے خصوصی طور پر سبسڈی کا اعلان کیا جائے تاکہ غریب عوام کی مشکلات حل ہوسکے معاشی مسائل کی وجہ سے پاکستان و بلوچستان بحرانوں سے دو چار ہیں ہمیں مل کر اس بحران سے نکلنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے بلوچستان کے عوام کو بھی نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے اب جہاں غریب عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے وہی سفید پوش افراد کے گھروں میں گزر بسر انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں موجودہ مہنگائی میں جو تنخواہیں سفید پوش افراد کو مل رہی ہے اس میں اب بچوں کے تعلیم سمیت گھروں کو چلانا مشکل ہوگیا ہے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں پیٹرولیم مصنوعات میں ہو شربا اضافے کے باعث اشیا خردنوش سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہے انہو ں نے کہا کہ آئندہ آنے والے بجٹ میں ریلیف دینے میں غریب عوام کے لئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات بھی کم ہوسکے ملک میں بڑھتی مہنگائی نے سب سے زیادہ بلوچستان کے عوام کو متاثر کیا ہے کیونکہ بلوچستان میں ملک کے دیگر حصوں کے برابر روزگار کے موقع انتہا ئی محدود پیمانے پر ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا براراہ ست اثر بلوچستان کے غریب عوام پر ہوتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر اس صورت حال کا مقابلہ کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.