افغانستان اسمگلنگ کے با عث چمن میں آٹے کی قلت ، قیمت میں اضافہ

0 95

کوئٹہ : پورے ملک کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی شدید لہر برقرار آٹے کی فی بوری 7000ہزار سے 7600تک جا پہنچی ہے شہر میں آٹے سمیت اکثر خوردنی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انجمن تاجران کے صدر جمال شاہ کا کہنا ہے کہ ہفتے میں بڑی تعداد میں آٹے کے پارسل اور پرچون کے نام پر افغانستان منتقل کیے جاتے ہیں، ہم ڈپٹی کمشنر اور حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

چمن پاک افغان بارڈر کے قریب گاؤں والوں نے باقاعدہ طور پر کاروبار شروع کیا ہوا ہے جو آئے روز آٹا اور پرچون کے سامان سے لدے پک اپ اور گاڑی افغانستان لے جاتے ہیں جو کہ افغانستان میں مہنگے داموں فروخت کیے جاتے ہیں۔ گاؤں کے نام پر یہ خوردنی سامان افغانستان منتقل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چمن کلی مراد خان اور کلی مازل کے نام پر آٹا اور پرچون کی اشیاء افغانستان منتقل کی جارہی ہیں، ایک گاؤں میں ایک گھر کے 5 مختلف ناموں کی درخواست پر آٹا اور پرچون کی اشیاء افغانستان منتقل کی جاتی ہیں۔ چمن شہر میں آٹا اور پرچون کی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انجمن تاجران، دکانداران اور اہل چمن نے ڈپٹی کمشنر، بریگیڈیئر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.