کبھی عصر کی نماز نہ چھوڑیں کیونکہ۔۔۔۔شیخ صالح بن حمید نے غفلت برتنے والوں کو خبردار کردیا

0 107

مکہ مکرمہ )مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج میں عصر کی نماز سے غفلت کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہاکہ کبھی عصر کی نماز نہ چھوڑیں،جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کے تمام اعمال ضائع کردیئے جاتے ہیں۔

شیخ صالح بن حمید نے کہاکہ نیک کام کرنے والا اللہ کا محبوب ہے،اے ایمان والوں!ہمسایوں کے حقوق کا خیال رکھو، اللہ جس پر اپنا خاص فضل کرتا ہے اس کو حج کی توفیق عطا فرماتا ہے،امام مسجد الحرام نے کہاکہ حج اور عمرہ کرنے والوں کو اللہ کی رضا کیلئے کام کرنا چاہئے،حاجیوں کیلئے انتظامات کرنے والوں کی کوشش کو بھی اللہ قبول فرمائے،ریاکار کا اللہ کے پاس کوئی مقام اور مرتبہ نہیں ہوتا۔

ان کاکہناتھا کہ اللہ کے پاس تقویٰ اور اخلاص کا بلند مقام ہے،دعامومن کیلئے ہتھیار ہے،جب بھی پریشانی آئے اللہ سے دعا کرو،دعا کرنے سے اللہ تعالیٰ غموں کو خوشیوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔اللہ کی رضا جنت سے بھی بڑی ہے،ایسے لوگ بھی ہیں جو ہمیشہ اللہ سے مال کا سوال کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.