ملک کے پسماندہ ترین ریجن میں موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی
ملک کے پسماندہ ترین ریجن میں موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد ” ملک کے پسماندہ ترین ریجن میں موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی، چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں ہوشاب سے آواران تک 146 کلو میٹر سڑک کا منصوبہ ہے، سی پی ڈبلیو ڈی سے منصوبے کی منظوری لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے:
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایم 8 موٹروے پر کام ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا۔
ہوشاب تا آواران 146کلومیٹر شاہراہ کی 26 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی سے حاصل کی جا چکی ہے۔