چیرمین زبیر بلوچ پر پولیس کے بہمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ نثار مشوانی
(امروز نیوز)
مستونگ : نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کوئٹہ تحریک بحالی بی ایم سی کے پرامن احتجاجی مظاہرے کے شرکاء بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ ڈاکٹر الیاس بلوچ اور دیگر طلباء و طالبات ملازمین پر بہمانہ تشدد اور لاٹھی چارج کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔
نااہلی صوبائی حکومت طلباء تحریکوں کو ختم کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں طاقت کے بیل بوتے پر طلباء و طالبات کو ان کے جائز مطالبات سے دستبردار کرنے کی ناکام کوشیش کررہے جو صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ ہونے کی واضع ثبوت هے اس طرح کے غیر انسانی تشدد سے مزید نفرتے جنم لینگے تعلیمی ادروں میں فورسز کے مداخلت اور ہہ روز طلباء و طالبات کی گرفتاری بلوچ قوم پر تعلیمی دروازہ بند کرنے کی مترداف ہیں غنڈ گرد پولیس طلباء و طالبات اور ایپکا کے ملازمین پر غیر انسانی تشدد کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کرگئے جو انسانی حقوق کے شدید پامالی هے جس کے ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں سلیکٹیڈ صوبائی حکومت ماضی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے طلباء کو تعیلمی عمل سے دور رکھنے کی سوچی سمجھی سازشیں کررہے ہیں جو اپنے ہر حربے میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک بحالی بی ایم سی کے طلباء و طالبات اور ملازمین کے مطالبات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے بصورت دیگر طلباء و طالبات اور ملازمین کے ساتھ ملکر سخت سے لائحہ عمل طے کرینگے۔