اسرائیل میں بسنے والے پاکستانی نژاد یہودی کراچی آنے کے خواہشمند
(امروز نیوز)
کراچی میں پیدا ہونے والے بہت سے یہودی جو اس وقت اسرائیل میں مقیم ہیں، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے کے بعد پُر امید ہیں کہ وہ اپنے پیدائشی شہر کراچی کا بھی دورہ کرسکیں۔
پاکستانی نژاد یہودیوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے آبائی وطن کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے قیام کے وقت کراچی میں تقریبا 2500 یہودی رہتے تھے جن کے لیے ایک عبادت گاہ بھی تھی جس کا نام تھا ’میگن شالوم سینگاگ‘ اس پر بنی اسرائیل مسجد درج تھا۔
یہ عبادت گاہ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں تھی جو کراچی جنوبی ضلع کی ایک قدیم ترین بستی ہے۔
رنچھوڑ لائن کے کئی پرانے باسیوں کو یہودیوں کی یہ عبادت گاہ بہت اچھی طرح ذہن نشین ہے جب کہ کراچی میں پیدا ہونے والے یہودی اب بھی بڑی اچھی اردو بولتے ہیں