لائن آف کنٹرول پار کرنے کی کوشش بھارت کا بیانہ مضبوط کرے گا ، وزیراعظم
اسلام آباد (امروز نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی ہمدردی یا امداد کیلئے لائن آف کنٹرول سے پار جانے کی کوشش بھارت کا بیانہ مضبوط کرنا ہو گا ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ میں آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے جاری غیر انسانی کرفیو پر اضطراب کو سمجھتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی ہمدردی یا امداد کیلئے لائن آف کنٹرول سے پار جانے کی کوشش بھارت کا بیانہ مضبوط کرنا ہو گا۔