واشک میں صحت کی سہولیات کا فقدان، سرکاری ایمبولینسیں ناکارہ ہوگئیں

0 127

 واشک میں صحت کی سہولیات کا فقدان چالیس ہزار نفوس آبادی سرکاری ایمبولینس کی سہولت سے محروم پی پی ایچ آئی کی کارکردگی عوام کے لیئے فائدہ مند نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق چالیس ہزار نفوس آبادی پر مشتمل ضلع واشک کے ضلعی ہیڈکواٹر واشک کے باسی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں واشک ہیڈکواٹر کے لیئے تین ایمبولنس دیئے گئے ہیں مگر تینوں ایمبولنس خراب ہو ناکارہ ہیں اور غریب مریض تینوں ایمبولنس سے مستفید نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ تینوں ایمبولنس میں سے ایک ڈریﺅر جبکہ دوسرا ڈپٹی کمشنر آفس تیسرا اسپتال میں خراب حالت میں پڑہ ہے جبکہ غریب مریض پک اپ اور زامیاد گاڑیاں بھاری بھر کرایہ پر حاصل کرکے اپنے مریضوں کو کوئٹہ خاران اور خضدار علاج لینے پر مجبور ہیں کرایہ پر حاصل کرنے والے زامیاد اور پک اپ گاڑیوں میں آکسیجن و دیگر سہولیات میسر نہیں ہوتی جس سے مریض راستے میں دم توڑ دیتے ہیں دوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے واشک ہیڈکواٹر کے تینوں ایمبولنس کی مرمت اور تیل کی مد میں بھاری بھر فنڈذ آتے ہیں مگر نہ جانے وہ فنڈز زمین نگل جاتی یا آسمان کھا جاتی ہے واشک کے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت کے ذمہ داراں چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری محکمہ صحت ایم پی اے واشک و دیگر زمہ داراں سے فوری نوٹس لیکر واشک ہیڈکواٹر کے لیئے مختص تین ایمبونس کی حالت کو بہتر بنا کر انھیں مریضوں کے استعمال میں لانے کے لیئے اقدامات اور پی پی ایچ آئی واشک کی غفلت و ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.