اے این ایف کی کاروائی، کوئٹہ سے راولپنڈی کوریئر کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

1 234

اسلام آباد اینٹی نارکوٹکس فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کوریئر کے ذریعے منشیات کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں نجی کوریئر آفس میں کوئٹہ سے موصول ہوئے ایک پارسل سے 90 گرام ویڈ برآمد ہوئی جسے ضبط کرکے پارسل بھیجنے والے ملزم کا سراغ لگایا جارہا ہے،اس کے علاوہ اے این ایف حکام نے جہلم ٹول پلازہ جی ٹی روڈ پر کار سے 20 کلو 400 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا،اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 16 کلو 185 گرام چرس برآمد ہوئی،دوسری جانب ایک اور کارروائی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے کیلئے پہنچے سوات کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 70 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، ملزم فلائٹ نمبر PK 181 سے شارجہ جارہا تھا۔

1 Comment
  1. […] ژوب کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ بمقام سبکزئی کراس ٹریکٹر ٹرالی اور پروبکس گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی بادنزئی ایم آر سی سنٹر منتقل کر دیئے ۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.