ادویہ ساز کمپنیوں کا نوٹس لیا جائے ، عبدالحق ہاشمی

0 129

کوئٹہ( امروز نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ادویہ سازکمپنیوں کی لوٹ مار کا نوٹس لیکر چارسوفیصدقیمتیں بڑھانے والی ادویہ سازکمپنی پر پابندی عائد کی جائے حکومت فی الفور ادویات کی قیمتوں میں چار سوفیصد اضافہ واپس لیکر غریب عوام کوریلیف دیں ادویات کی قیمتوں میں بدترین اضافہ سے غریب عوام کے علاج کادروازہ بند ہوا سول ،بی ایم سی اور سی ایچ کیو ہسپتالزمیں ہر قسم کی ادویات وہر قسم کے ٹیسٹ مفت کیا جائے ۔ادویات کمپنیوں کاقائمہ کمیٹی کو قیمتوں میں بریفنگ سے انکار اور قیمتیں کم کرنے کے بجائے ہائی کورٹ جانا ،وزیر اعظم کی ہدایات کے باوجو دقیمتوں میں کمی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے اشیائے ضروریہ آ ٹا،چینی ،دالوں اور گھی پر ریلیف دیں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں روٹی کاوزن کم اورقیمت بڑھا دی گئی ہے حکومت اس کا نوٹس لیں نان بائیوں کو آٹافراہم کرنے میں ریلیف دیں اور زیادہ وناجائز منافع سے رکھوائے یوٹیلٹی اسٹورزکو فعال کرکے سامان فراہم کرنے کیساتھ عوام کیلئے قیمتوں میں فی الفوررعایت دی جائیں ۔موجودہ حکومت میں مہنگائی بہت بڑھ گئی یوٹیلٹی بلز ،سکولز کی فیسز وصحت میں ٹیسٹ وادویات مہنگے ہونے کی وجہ سے غریبوں کا جینا حرام ہوگیا ہے ہرگھر کے غریب پریشان ہیں نجی وسرکاری سطح پر تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو ابے روزگاری عام ہے اس وجہ سے غریب عوام دو وقت کے کھانے کیلئے پریشان ہیں ۔جب تک مہنگائی میں کمی نہیں آئی گی اس وقت تک عوام کی پریشانی میں کمی ممکن نہیں ۔حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اختیار کرنے کیساتھ لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے وزراءومشروں کی فوج سے اخراجات میں بدترین اضافہ ہوا ہے موجودہ حکومت بھی تمام پالیسیوں واقدامات کے حوالے سے سابقہ ناکام کرپٹ حکومتوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔جب تک حقیقی تبدیلی نہیں آئیگی بے عمل اعلانات وخالی خولی نعروں اور بیانات سے تبدیلی ممکن نہیں جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دینے ،مسائل کو اجاگر اور حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے انشاءاللہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے بدولت حقیقی تبدیلی آئیگی عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیروں کو عبرت ناک سزااور کرپشن کا راستہ روکھا جاسکیں ہم بلاتفریق سب کا فی الفور احتساب چاہتے ہیں اور لٹیراخواہ کسی ادارے یا پارٹی کا ہو ہم سب کا بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.