خواتین کو طاقتور بنانا پاکستان کا مشن ہے ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (امروز نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کو طاقتور اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے،انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم کی کابینہ سے توثیق وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار اور جائیداد میں حصہ دار بنانے کے عزم کی تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم کی کابینہ سے توثیق وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار اور جائیداد میں حصہ دار بنانے کے عزم کی تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نھے کہاکہ خواتین کو طاقتور اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے قانون سازی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس 2019 کا چھ دسمبر کو باقاعدہ نفاذ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگِ میل ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہائیوں سے زیرسماعت مقدمات دنوں میں نمٹیں گے۔ ملک اور ملک سے باہر دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اس سے استفادہ کریں گے۔