ترکی پر نیٹو کے مفادات کا احترام لازم ہے ، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن(امروز نیوز )امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ بالٹک کے ممالک اور پولینڈ کے لیے نیٹو اتحاد کے دفاعی منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ روک دے۔ ترکی اس امر کو شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کے خلاف اپنے فوجی آپریشن کی ا±س سپورٹ کے ساتھ مشروط نہ کرے جس کے واسطے ترکی مسلسل نیٹو اتحاد پر دباو¿ ڈال رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک خصوصی انٹرویو میں ایسپر نے خبردار کیا کہ انہیں (ترکی کو) جو خطرات محسوس ہو رہے ہیں وہ کسی (نیٹو اتحاد کے رکن ممالک) کو بھی نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات پر طاری جمود توڑنے کے لیے کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (تنظیم) کو دہشت گرد قرار دینے کے ترکی کے موقف کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ ایسپر کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد کی تیاری اور صفوں میں یک جہتی کا مطلب بڑے معاملات پر توجہ دینا ہے بالخصوص سب سے بڑا معاملہ نیٹو اتحاد کی ہمہ وقت استعداد ہے۔