افغانستان میں حملہ،جاپانی امدادی تنظیم کے سربراہ سمیت چھ افرادہلاک

0 136

جلال آباد(امروز نیوز)افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد کے قریب مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں جاپانی این جی او کے سربراہ ان کے محافظ، ڈرائیور اور ایک مسافر سمیت چھ افرادہلاک ہو گئے۔ناکامورا 2008ءمیں اپنے ایک جاپانی ساتھی کازو یو ایٹو کے اغوا اور قتل کے بعد افغانستان آئے تھے اور تب سے وہ ننگر ہار میں جاپانی این جی او کی سربراہی کر رہے تھے، تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری کو قبول نہیں کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایاکہ واقعے میں مسلح افراد نے صبح سویرے جاپانی این جی او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیٹسو ناکا مورا کی کار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ جلال آباد جا رہے تھے۔صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ناکامورا کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امدادمہیاکی گئی۔ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود انہیں بچایانہ جاسکا اوروہ انتقال کرگئے ۔انہوں نے بتایاکہ ناکامورا 2008ءمیں اپنے ایک جاپانی ساتھی کازو یو ایٹو کے اغوا اور قتل کے بعد افغانستان آئے تھے اور تب سے وہ ننگر ہار میں جاپانی این جی او کی سربراہی کر رہے تھے۔افغان حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری کو قبول نہیں کیا گیا ۔واضح رہے کہ افغانستان میں کچھ عرصے سے مختلف غیر ملکی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دارالحکومت کابل میں 24 نومبر کو اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ایک امریکی امدادی کارکن کو ہلاک کر دیا گیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.