بلوچستان کے وسائل یہاں کے باسیوں کیلئے استعمال ہونگے، قدوس بزنجو
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کے تمام ادارے 24گھنٹے فعال ومتحرک ہیں ،برف باری اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کنٹرول کرلیاہے جعلی خبروں کے ذریعے عوام بالخصوص حکومتی اداروں کو مشکلات کاسامنا ہے عوام اور میڈیا جعلی خبروں سے گریز کریں ،زیارت میں سیاحوں سے زیادہ رقم طلب کرنے کانوٹس لیکر حکام کو کارروائی کی ہدایت کی تھی
لیکن تحقیقات پر پتہ چلا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے زیارت سیاحتی مقام یہاں آنے والے سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائے گی ،بارش اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کے ذریعے روزاول سے ضروریات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے آفس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روزوزیراعلیٰ بلوچستان نے بدھ کے روز صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی ،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا کے ہمراہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی ۔اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے ،ڈائریکٹرریلیف عطاءاللہ ،ڈائریکٹرایڈمن فیصل پانیزئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل یوسف زئی ودیگر بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمد ناصر کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے وزیراعلی بلوچستان کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی
ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمد ناصرنے بتایاکہ بارشوں کے حالیہ اسپیل سے متعلق پہلے ہی الرٹ جاری کیا گیا تھا تمام متاثرہ علاقوں امدادی سامان بروقت پہنچا دیا گیا تھامتاثرہ علاقوں۔میں بھاری مشنری بھی بھجوا دی گئی تھی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بارش اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کے ذریعے روزاول سے ضروریات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے گوادر،تربت میں ڈی واٹرننگ پمپس کی کمی کو بھی پورا کردیاہے برف باری کی وجہ سے جہاں سڑکیں بند تھی انہیں کھول دی گئی ہے
کوئی سڑک آدھے گھنٹے سے زیادہ بند نہیں ہوئی ہے اس سلسلے میں تمام حکام چیف سیکرٹری کی سربراہی میں رابطے میں رہے جس علاقے میں ضرورت تھی وہاں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ،انہوں نے کہاکہ بہت سے جعلی خبریں چلائی گئی لوگوں بالخصوص حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنے والی نیوز پھیلانے سے گریز کیاجائے ہماری کوشش ہے کہ مزید بھی ضروریات فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ ویئر ہاﺅسز میں سہولیات کی فراہمی کردی گئی ہے ۔چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویئر ہاﺅسز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں
،انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ایم اے کیلئے سامان اور فنڈز کی کمی نہیں البتہ سامان کم ہونے پر حکومت مزید فراہم کریگی انہوں نے کہاکہ گوادر میں شہری علاقوں میں پانی داخل ہوئے تھے جس کے بعد ڈی وارٹننگ پمپس فراہم کئے گئے تھے اب آدھا گھنٹا بھی روڈ بند نہیں ہوگی حکومتی ادارے 24گھنٹے فعال ومتحرک ہے لوگوں کو نقصانات کا تخمینہ لگایاجائے گا صورتحال واضح ہوجائے گاوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ ریکوڈک سمیت تمام وسائل بلوچستان کے لوگوں کا ہے وسائل کے غلط استعمال کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ،سی پیک سمیت دیگر اہم مسائل پرکسی کو ایوان کو اعتماد میں لینے کی توفیق نہیں ہوئی ہم نے بی این پی ،اے این پی ،پشتونخوامیپ سمیت تمام دیگر جماعتوں کے ارکان کو ان کیمرہ بریفنگ دی،بلوچستان کے وسائل یہاں کے باسیوں کیلئے استعمال ہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہوراحمدبلیدی ودیگر بھی موجود تھے
۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت بنانے میں سپورٹ نہیں کیا بلوچستان کے تمام نمائندوں کو ریکوڈک سے متعلق بریفنگ دیدی ۔پہلے والی صورتحال اور بعد والی صورتحال واضح کردی یہاں قوم پرست جماعتوں کی حکومت بھی آئی ہے ایسے مسائل پر کسی نے ہاﺅس کو کوئی ان کیمرہ بریفنگ نہیں دیا کوئی بھی چیز نہیں چھپایا اسمبلی میں بی این پی ،پشتونخوامیپ ،اے این پی سمیت دیگر کے ارکان اسمبلی موجود تھے میں نے خود ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو 2مرتبہ فون کیا نواب اسلم رئیسانی نہیں آئے تھے ہم اس کے گھر گئے اور انہیں تفصیل سے آگاہ کیا یہ بلوچستان کے وسائل ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور نہ ہی بلوچستان کے وسائل کے غلط استعمال کی اجازت دی جائے گی ۔