رات کے اوقات میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو بند رکھنے کا فیصلہ

0 138

کوئٹہ (امروز نیوز)

سعودی حکومت نے رات کے اوقات میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ نماز عشاء کے ایک گھنٹے بعد بند کردی جائیں گی اور نمازِ فجر سے ایک گھنٹے قبل کھولی جائیں گی۔

خیال رہے کہ حرم شریف میں زائرین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کی خاطر صفائی کی گئی اور جراثیم کش ادویات ڈالے گئے جس کی وجہ سے صحن شریف میں طواف کا عمل روک دیا گیا ہے۔

عمرہ زائرین کو بالائی منزلوں پر منتقل کرکے مطاف خالی کروالیا گیا ہے، حرم کے صحن میں طواف رُک گیا ہے تاہم بالائی منزلوں پر طواف جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.