پی ایس ایل کے بقیہ میچز مئی ، جون یا ستمبر میں کروانے کی تجویز

0 89

پی سی بی بائیو سیکیور ببل کیلئے انٹرنیشنل ایونٹ کرانے والی کمپنی کی خدمات حاصل کرے گا
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز مئی ، جون یا ستمبر میں کروانے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی بائیو سیکیور ببل کیلئے انٹرنیشنل ایونٹ کرانے والی کمپنی کی خدمات حاصل کرے گا ،

بقیہ میچز ایک ہی شہر میں کرائے جائیں گے لیکن اس حوالے سے فرنچائزز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ کراچی، لاہور یا راولپنڈی میں سے کوئی ایک شہر بقیہ تمام میچز کی میزبانی کرے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے نیا بائیو سیکور ببل پی سی بی آو¿ٹ سورس کرےگا۔

بائیو سیکیور ببل اس ہی کمپنی کو آوٹ سورس کیا جائے گا جس نے انٹرنیشنل ایونٹس کرائے ہوں گے۔ پی سی بی تمام تجاویز فرنچائز مالکان کو پیش کرے گا اور ان کی باہمی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.