عوام کے قومی اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر دستیاب پلیٹ فارم پر سیاسی و جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے رہیں گے، بی این پی

0 105

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور کارکنوں نے پارٹی کے خلاف تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستانی عوام کے قومی اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر دستیاب پلیٹ فارم پر سیاسی و جمہوری اندازمیں آوازبلند کی ہے محکوم اقوام کی تحریک پونم اور ملکی سطح پر جمہوریت کی بحالی کی تحریک پی ڈی ایم کے قیام اور تشکیل میں بی این پی کی قیادت کا اہم اور بنیادی کردار ہے پارٹی کے کارکنان عوام سے قریبی روابط رکھتے ہوئے اپنے جملہ توانائیوں کو پارٹی میں جدید خطوط پر استوار اور تنظیم کو فعال بنانے میں کردار ادا کریں

آج بلوچستان اوربلوچ قوم کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان سازشوں کا مقابلہ منظم تنظیم اور عوامی حمایت کے بغیر نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے تنظےمی کاری مہم کے سلسلے میں کاری بڑو جدید میاں خان سریاب میں پارٹی رہنماءشہید نصیر جان بلوچ کی نام پر منسوب یونٹ کے قیام اور کلی میر غلام رسول مینگل سریاب کسٹم میں منعقدہ عوامی اجتماعی ، کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،ضلعی جنرل سیکرٹری آغاخالد شاہ دلسوز ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، میر غلام رسول مینگل ، اسد سفیر شاہوانی ، ملک ابراہیم شاہوانی ، فیض اللہ بلوچ ، رضا جان شاہی زئی ، جان محمد مینگل ، رحےم داد شاہوانی ،ملک محمد حسن مینگل ، حاصل خان بنگلزئی ، محمد ادریس پرکانی ، حمید بادینی ، نیاز محمد حسنی ، صدام حسین جتک، ظفر نیچاری،

غلام حسین مینگل ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی اصولی نظریاتی فکری سیاست ، جدوجہد اور قربانیاں یہاں کے عوام کے لئے کھلی کتاب کی مانند ہیں جو گزشتہ دو عشروں سے بلوچ سرزمین اور بلوچستان جغرافیہ اور سرزمین کے ساحل وسائل کی حفاظت ، مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع ، قومی تشخص ، بقاءکی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے نبرد آزما قوتوں کے ظلم و جبر ، استحصال اور ناانصافیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے

جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اس پاداش میں پارٹی کے درجنوں رہنماﺅں و کارکنوں کو قتل و غارت کا نشانہ بنا کر قومی حصول کے حقوق کی جدوجہد سے جدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن عوام گواہ ہیں کہ پارٹی کے نظریاتی ، فکری ، کارکنوں نے اپنے جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر آمر دور یا نام نہاد جمہوری دور حکومت یہاں کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ، قومی حقوق کی حصول ، سرزمین بلوچستان کے دفاع کی خاطر ناقابل فراموش قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا یہاں کے باشعور عوام پارٹی موقف ، نظریہ ،فکرو خیال اور سیاست پر آنکھیں بند کر کے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں پارٹی کو حقوق کی نجات دہندہ جماعت تصور کرتے ہیں بی این پی کے بزرگ رہبر عظےم سیاسی رہنماءسردار عطاءاللہ خان مینگل نے بلوچستان میں نام نہاد ترقی کے منصوبوں پر عشروں پہلے جو موقف اپنایا وہ آج درست ہوا رہا ہے سردار عطاءاللہ خان مینگل اصولی موقف میں ایک قدم پیچھے نہیں رہے بی این پی شہداء، غازیوں ، اکابرین کی نمائندہ جماعت ہے جنہوں نے پوری زندگی قومی تحریک کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے قیدوبند ، پابند سلاسل ہو کر بلوچ نیشنلزم کو زندہ رکھا مقررین نے کہا کہ آج ایک نائب قاصد کی نوکری چھوڑنے کیلئے تیار نہیں مگر بی این پی نے بھاری اکثریت پارلیمانی نمائندگی ہونے کے باوجود مرکزی و صوبے میں شراکت اقتدار کو رد کرتے ہوئے لاپتہ بلوچ فرزندوں کی بازیابی ، گوادر کے عوام کو اقلیت میں بدلنے سے روکنے ، افغان مہاجرین کے انخلاء،

واک و اختیار حاصل کرنے کو ترجیح دی جو بلوچستان اور پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم باب ہے اس عمل کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ پارٹی نے قومی مفادات کو اولیت دی پارٹی کارکنان اپنے جملہ توانائیاں پارٹی کو فعال و منظم کرنے پر مرکوز رکھیں اس موقع پر جدید میاں خان بڑو شہید ناصر جان یونٹ کے انتخابات کیلئے تین رکنی الیکشن کمیٹی ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کی سربراہی میں جبکہ ملک محمد حسن مینگل ، اسد سفیر شاہوانی ممبر تھے نتائج کے مطابق نظام الدین بلوچ یونٹ سیکرٹری ، غلام سرور لانگو ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ، جبکہ رحےم داد شاہوانی ، ظفر نیچاری ، محمد حنیف لانگو ،میر نور الدین مینگل، محمد اسحاق بلوچ ، ملک اللہ داد شاہوانی ،

چیئرمین عبدالباقی ابابکی ، غلام مصطفی مری منتخب ہوئے جبکہ کلی میر غلام رسول مینگل سریاب یونٹ کے انتخابات کے نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ غلام حسین مینگل یونٹ سیکرٹری ، محمد اعظم بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ،جبکہ میر غلام رسول مینگل ، غلام مرتضیٰ ضلعی کونسلر منتخب ہوئے پارٹی رہنماﺅں و الیکشن کمیٹی نے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی پیغام فکر و فلسفہ کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور تنظیمی فرائض کو ایمانداری سے سر انجام دیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.