کیا انڈے کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

0 281

لاہور : ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو ایک بار کسی کو لگ جائے تو یہ عمر بھر اس کا پیچھا نہیں چھوڑتی، اس سے بچنے کے لیے خوراک کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

انڈے ایک ایسی چیز ہے جسے اکثر لوگ ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق زیادہ انڈے کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ محققین کے مطابق جو لوگ روزانہ ایک یا زیادہ انڈے کھاتے ہیں، یعنی تقریباً 50 گرام کے برابر، ان میں ذیابیطس کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ مردوں کے مقابلے خواتین پر اس کا اثر زیادہ دیکھا گیا۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا نے یہ مطالعہ چائنہ میڈیکل یونیورسٹی اور قطر یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا۔ یہ طولانی مطالعہ سال 1991 سے 2009 تک کیا گیا تھا۔ اس میں چین کے لوگوں پر انڈے کھانے کے اثرات کے بارے میں پہلی تحقیق کی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں بزرگوں نے شرکت کی۔ وبائی امراض کے ماہر اور صحت عامہ کے ماہر منگ لی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ٹائپ ٹو ذیابیطس ہے تو خوراک اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کون سے غذائی عوامل اس مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھاتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق خوراک میں پراسیسڈ ڈائیٹس، زیادہ مقدار میں نان ویجیٹیرین چیزیں، اسنیکس اور توانائی سے بھرپور چیزیں کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ان چیزوں کے ساتھ ساتھ ان دنوں انڈوں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.