کیاسعودی عرب کا اقتصادی زوال آن پہنچا ہے

0 118

کوئٹہ (امروز نیوز)

حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے العربیہ نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کے پھیلاو اور عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں شدید کمی کے باعث بڑے اقتصادی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اور کووڈ 19 وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مجبوراً ایسے اقدامات انجام دینا پڑیں گے جو عوام کیلئے "دردناک” ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے انجام پانے والے اخراجات کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جاری پراجیکٹس کی رفتار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب کی تاریخ میں اس ملک کے وزیر خزانہ کی جانب سے ایسا بیان بے سابقہ ہے۔ محمد الجدعان جیسے وزیر سطح کے بہت کم ایسے حکومتی عہدیدار ہیں جو عوام کو اصل حقائق سے باخبر کریں۔ سعودی وزیر خزانہ نے پہلی بار اس حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے کہ سعودی عرب 60 ارب ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے اور موجودہ بجٹ سے 32 ارب ڈالر بھی کم کرنے کے درپے ہے۔ یوں سعودی عرب کا بجٹ 112 ارب ڈالر پر مشتمل ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.