تائیوان کے میزائل پروگرام سے منسلک سائنسدان کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد

0 151

تائیوان کے میزائل پروگرام سے منسلک سائنسدان اویانگ لی سنگ ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا ہے کہ اویانگ لی سنگ نیشنل چنگ شان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نائب صدر تھے۔ وہ کام کے سلسلے میں پنگ ٹنگ کاؤنٹی کے علاقے ہینگ شن گئے ہوئے تھے۔

تائیوان کی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ فرانسک معائنے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے کو لی سنگ کی موت دل کی تکلیف کے باعث ہوئی۔

انھوں نےرواں سال کے شروع میں ذمہ داریوں سمبھالی تھی اور وہ ملک میں مختلف نوعیت کے میزائیلوں کی پروڈکشن کے نگران تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.