عارف علوی بطورسپریم کمانڈرفرائض انجام دینےسےقاصرہیں،رضاربانی

0 251

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین رضا ربانی نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے اقدامات پراظہار تشویش کیا ہے۔

اپنے خط میں رضا ربانی نے کہا کہ صدرِمملکت آرٹیکل 243 دو کے تحت مسلح افواج کا سپریم کمانڈر ہوتا ہے اور ان کی سیاسی وابستگی نہیں ہونی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرعارف علوی سپریم کمانڈر کےطور پر فرائض انجام دینے سے قاصر ہیں اور انہیں فوری طورپرمستعفی ہوجانا چاہیئے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ہيلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونےوالے فوج کے اعلیٰ افسران ہیں اورسپریم کمانڈر کا کسی بھی وجہ سے نمازجنازہ میں شرکت نہ کرنا تشویشناک ہے۔

انھوں نے تنقید کرتےہوئے کہا کہ ڈاکٹرعارف علوی تحریک انصاف کے کارکن ثابت ہوئے اور یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے فرائض منصبی میں آئینی طریقہ کار کے بجائے قانون کےخلاف کام کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.