دہشت گردوں کا راج ختم کردیا اور اب شہر کی ترقی پر کام کریں گے.بلاول بھٹو

0 305

(امروز نیوز)
کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا راج ختم کردیا اور اب شہر کی ترقی پر کام کریں گے. کراچی میں ناظم آباد کے کے ڈی اے چوک پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر وزرا کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہمارا ساتھ دیتے ہیں تو وفاق سے این ایف سی ایوارڈ بھی چھین کر رہیں گے.

بلاول بھٹو کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا وزیراعظم نے کہا تھا کہ کورونا کے پھیلاﺅ کے بعد فوری طور کمیٹی بنا کر اقدامات کیے اور اسی طرح ٹڈی دل کے معاملے پر بھی فوری ایکشن لیا گیا اور اب بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں جہاں سیلابی صورتحال ہے اس سے اسی طرح نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے.
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ کراچی کا جو پیسہ موجود ہے، سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ وہ پیسہ ہمیں کراچی کے عوام پر خرچ کرنا ہے حالیہ بارشوں سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی بارش کی وجہ سے شہریوں کو نقصان پہنچا مگر آج کے درمیان وزیر اعلیٰ، وزیر بلدیات لے کر آیا ہوں جو عوام کی خدمت کریں گے.
انہوں نے کہا کہ بارش کے متاثرین کا خیال رکھنا پڑے گا اور گرین لائن کی وجہ سے برساتی نالوں کو نقصان پہنچا اس مسئلے کو حل کریں گے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کسی کا گھر نہیں گرائیں گے اور متاثرین کو نئی جگہ فراہم کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تاریخی بارش اور کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے اس لیے سندھ کے عوام کا پیسہ سندھ کو دو تاکہ ہم ان کے مسائل حل کریں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.