اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے کربلا ملیزئی ڈیم میں 7 کروڑ خورد برد کرنے کے الزام میں لوکل گورنمنٹ کے دو افسران اور ایک ٹھیکیدار کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے کربلا ملیزئی ڈیم میں 7 کروڑ خورد برد کرنے کے الزام میں لوکل گورنمنٹ کے دو افسران اور ایک ٹھیکیدار کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نےپشین میں کربلائی ملیزئی ڈیم کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایت پر اینٹی کرپشن بلوچستان کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی-
لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کر کے کربلا ملازئی ڈیم کی سات کروڑ روپے خوردبردکرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جس پر محکمہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ذرائع نے بتایا کہ دونوں افسران اور ٹھیکدار نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کر لی تھی
گزشتہ روز تینوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے تینوں کی ضمانتیں منسوخ کر دی اور عملہ اینٹی کرپشن نےعملے کے ہمراہ تینوں ملزمان کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔