دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں سعودی سائنس دان خاتون بھی شامل

0 115

فہرست میں دنیا بھر سے چارہزار با اثر افراد کو شامل کیا گیا تھا،چوتھے نمبر پر آنے پر خوشی ہوئی، ڈاکٹر خلود المانع
ریاض(امروز ویب ڈیسک)سعودی عرب کی ڈاکٹر خلود المانع مصنوعی ذہانت ، انفارمیشن ٹکنالوجی اور ڈیٹا سائس کے شعبے میں دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے اس فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خلود نے اس حوالے سے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں دنیا بھر سے 4 ہزار با اثر افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر خلود کے مطابق یہ درجہ بندی سب سے زیادہ گردش میں آنے والے تحقیقی مضامین کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔سعودی سائنس دان خاتون نے زور دیا کہ وہ ٹویٹر کے پلیٹ فارم کے ذریعے اچھا مواد پیش کرنے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ٹکنالوجی اور اپنے خصوصی شعبے سے متعلق تازہ ترین خبروں ، تحقیقی مطالعوں ، پیش رفت اور ایجادات سے با خبر رہتی ہیں۔

ساتھ ہی ان میں اہم اور نمایاں ترین چیزوں کو دیگر لوگوں تک بھی پہنچاتی ہیں۔ڈاکٹر خلود نے واضح کیا کہ وہ خواتین کی طرف سے سعودی عرب کی نمائندگی پر مسرور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر با اثر افراد کی تعداد محدود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.