تعلیم کے حصول آور کوالٹی ایجوکیشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے ، مٹھا خان کاکڑ

0 74

تعلیم کے حصول کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے دنیا میں اساتذہ کا بہت بڑا مقام ہے ، صوبائی وزیر
ژوب (امروز ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے سلسلے میں گرلزہائی سکول ناصر آباد اورہائی سکول نیوٹاون میں سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ جی ٹی اے ضلعی صدر حافظ عثمان ڈی ای او لعل جان موسی خیل اسداللہ مردانزئی عبدالحنان حریفال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول آور کوالٹی ایجوکیشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے کیونکہ تعلیم کے حصول کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے دنیا میں اساتذہ کا بہت بڑا مقام ہے لیکن ہمارے معاشرے میں استاد کا وہ حق حاصل نہیں جسکی وجہ سے شعوری پسماندگی میں اصافہ ہو¿ا ہے تعلیم کے وسائل میں کمی کے حوالے سے بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں کوالٹی ایجوکیشن اور اساتذہ کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے دو سالوں سے تعلیم پر دو ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہورہی ہے پانچ نئے پرائمری اور پانچ پرائمری کو آف گریڈ چھ ہائی سکینڈری سکول منظور ہوئے ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے ماڈل ہائی سکول میں جاری تعمیرات سے واقعی ماڈل سکول بن رہا ہے

انہوں نے کہا کہ شکایات موصول ہونے سے پہلے ڈی ای او لعل جان موسی خیل اساتذہ سے باہمی رضامندی اور خوش اسلوبی سے تمام مسائل کے حل اور تعلیم کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ژوب بلوچستان کے نقشے میں ایک طرف واقع ہے اور ژوب جغرافیائی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے ژوب کے طلباءوطالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلوچستان میں میڈیکل سیٹیں اور پبلک سروس کمیشن میں ژوب کے طلباءوطالبات اول پوزیشن حاصل کررہے ہیں تعلیمی لحاظ سے خانوزئی کے بعد ژوب ہے مقررین نے کہا کہ ژوب کے عوام اساتذہ کی کمی اور سکولوں میں سہولیات کا فقدان کا زمہ دار استاد ٹھہرا رہے ہیں شہر میں سرکاری سکولوں کے کلاس روم میں طلباءوطالبات کی بڑی تعداد اور اساتذہ کی کمی سے مسئلہ درپیش ہیں دیہاتی علاقوں میں ایک استاد پانچ کلاسز کو پڑھا رہے ہیں وہاں استاد کے رہائش کا بندوست نہیں ہے

صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ نے کہا کہ اساتذہ ایمانداری اور خوش اسلوبی سے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کورونا کے وبا سے ہمارے تعلیمی ادارے آیک سال متاثر ہوئے ہیں اس کمی کو پورا کرنے کےلئے اساتذہ اور والدین داخلہ مہم کو کامیاب بنائیں کیونکہ ایجوکیشن آیک واحد راستہ ہے جس سے ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیلی زئی سے بالاتر ہو کر عوامی خدمات پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ ژوب ہسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کی مشنری چوری کا واقع افسوس ناک ہے چوری شدہ سامان کی برآمدگی تک چین سے نہیں بیٹھےں گے اگر چوری شدہ سامان برآمد نہیں ہوئے تو عوام سے مل کر احتجاج کرینگے بہت کوششوں کے بعد ہسپتال فعال اور قابل ڈاکٹرز کی تعیناتی سے عوام کے مسائل حل ہونا شروع ہوئے ہسپتال میں 700 غریب مریضوں کا مفت آپریشن اور علاج معالجہ ہوا ہے

ژوب کیلئے ایک جدید ٹیچنگ ہسپتال منظور ہوا ہے جس میں 40 ڈاکٹرز ڈیوٹی سر انجام دینگے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے چار بڑے بریج بنائے جارہے ہیں بلاتفریق شہر کے گلیوں میں نالیاں اور سڑکوں کی تعمیر جدید مشنری سے بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب ماڈل ہائی سکول میں ڈبل شفٹ کلاسز شروع کر رہے ہیں ڈگری کالج میں سی ایس ایس اور بی ایس ایس کلاسز شروع کر رہے ہیں اور قابل اساتذہ پر مشتمل انگلش لینگویج کورس سنٹر کا افتتاح کیا جائے گا صوبائی وزیر نے گرلزہائی سکول ناصر کیلئے 25 کےوی ٹرانسفارمر دینے کا اعلان کیا ٹیبلو شو پیش کرنے ہر بچوں کو 20 روپے نقد رقم دیے اور سکول سے پرائمری سیکشن کو علیحدہ پرائمری سیکشن اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا وعدہ کیا آخر میں انہوں نے کہا کہ کلسٹر فنڈز کی استعمال کو یقینی بنائیں اور فنڈز میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کر ینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.