گندم اسکینڈل رپورٹ۔وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں

0 125

کوئٹہ (امروز نیوز)

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق مخدوم خسرو بختیار کو وزیر فوڈ سیکیورٹی کے عہدے سے ہٹا کر فخر امام کو فوڈ سیکیورٹی کا قلمدان دے دیا گیا۔سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر کو صنعتی پیدوار کا وزیر بنادیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا وزارت سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا، اُن کی جگہ ایم کیو ایم کے امین الحق کو آئی ٹی کا وزیر بنادیا گیا ہے۔وفاقی سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی ہاشم پوپلزئی کو بھی ہٹا دیا گیا، اُن کی جگہ عمر حمید کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقرر کر دیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.