چین۔لاک ڈائون ختم ۔ معمولات زندگی بحال ہوگئے

0 125

کوئٹہ (امروز نیوز)
کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین میں نئے کیسز آنے میں کمی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور سیاحتی مقامات پر لوگوں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔ چین میں گزشتہ ماہ مارچ کے آغاز سے ہی کورونا وائرس کے نئے کیسز آنا کم ہوگئے تھے جب کہ وہاں پر کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے بنائے گئے عارضی ہسپتال بھی بند کردیے گئے تھے چین میں مجموعی طور پر 82 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 78 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 3200 افراد ہلاک بھی ہوئیں اور اس وقت تک تقریبا 3 ہزار کے قریب کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے بعد چین میں گزشتہ ماہ مارچ میں ہی جزوی طور پر معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے تھے اور بند کیے گئے سینما ہالز، تفریحی مقامات اور دیگر سیاحتی و عوامی مقامات کو بھی کھولنے کا آغاز کردیا گیا تھا۔ اور اب وہاں معمولات زندگی بحال ہونے میں مزید تیزی دیکھی جا رہی ہے اور تقریبا تین ماہ تک مکمل طور پر بند رہنے والے عوامی و سیاحتی مقامات پر اب رش دیکھا جا رہا ہے، جس وجہ سے ماہرین صحت بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق چین میں معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد سیاحتی و تفریحی مقامات کو بھی کھول دیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.