حسن علی کا دورۂ آسٹریلیا کے دوران خراب کارکردگی کا اعتراف
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن نے دورۂ آسٹریلیا کے دوران اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں آسٹریلوی ٹیم کے تاریخی دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ میری حالیہ کارکردگی اچھی نہیں رہی، یہاں میں اپنے کپتان بابراعظم اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور مجھے یقین دلایا کہ میں انشااللہ مضبوط واپس آؤں گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا حسن علی کی پرفارمنس پر کہنا تھا کہ حسن علی پر بُرا وقت چل رہا ہے ہم اسے بیک کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔