بشریٰ رند کی خورشید بروچہ سے ملاقات
کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان سماجی بہبود و غیر رسمی تعلیم بشری رند نے بدھ کے روز ایس او ایس ویلج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں سابق نگراں وزیر خورشید بروچہ نے بشری رند کا استقبال کیا بشری رند نے آج کا دن یتیم بچوں کے ساتھ گزارا پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہمارا مقصد ایس او ایس ویلیج کے بچوں میں خوشی پھیلانا ہے۔ایس او ایس ولیج کے ساتھ یہ تعاون بچوں میں مسکراہٹیں پھیلانے کی ایک مثال ہے۔ یتیم بچوں کے ساتھ کچھ قیمتی وقت گزارنا بھی عبادت ہے یتیم بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے مثبت پیغام دینے کے لئے بچوں کے لیے 5لاکھ روپے کا چیک اور بچوں کے لیے عید کے کپڑے بھی خورشید بروچہ کے حوالے کے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے سب سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے عطیات ایسے لوگوں تک پہنچائیں جو اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں انہوں نے کہا میں آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں جب بھی مجھے وقت ملے گا میں یہاں آکر یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزاروں گی۔