نیازی اپنی سیاست چمکانے کیلئے کمیٹی کمیٹی کھیل رہاہے : حافظ حمد اللہ

0 46

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ماننا ہے کہ ملک کو نظریہ ضرورت نہیں بلکہ نظریہ جمہوریت کی ضرورت ہے، عمران نیازی اپنی ذاتی تسکین اور سیاست کو چمکانے کے لئے کمیٹی کمیٹی کھیل کھیل رہا ہے، سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی کہانی پر خاموشی دال میں کچھ کالا ہے کا مصداق ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی غیر ملکی سازش کے عمرانی دعوے کی تصدیق کی وضاحت کریں،سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی کہانی پر خاموشی دال میں کچھ کالا کے مصداق ہے اداروں کی خاموشی سے شکوک وشبہات جنم لیے رہی ہے اسی لئے وضاحت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عسکری اداروں کے سربراہان واضح موقف اپناکر بے یقینی صورتحال کا خاتمہ کریں، اپوزیشن قیادت نے امریکہ کے اشارے پرعمران نیازی کی حکومت گرانے کی کوئی سازش نہیں کی،غدار اور وفادار کی سرٹیفکیٹ بانٹنے کا سلسلہ ترک کیاجائے، امریکی تلوے چاٹنے والا نیازی اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی ذاتی تسکین اور سیاست چمکانے کیلئے کمیٹی کمیٹی کھیل کھیل رہاہے، پی ڈی ایم قیادت کا مانناہے کہ ملک کو نظریہ ضرورت کی نہیں نظریہ جمہوریت کی ضرورت ہے۔ماضی میں جو فیصلے نظریہ ضرورت کے تحت ہوئے وہ عدالتی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، کیاسلامتی کمیٹی اجلاس میں یہ ثابت ہوا کہ امریکہ نے اس میں پیسہ استعمال کیا پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن کی قیادت وضاحت کے منتظر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.