صحت کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے : احسان شاہ

0 39

کوئٹہ : سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ سے گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ملاقات کی۔ سیکرٹری صحت آفس میں ملاقات میں زیارت،سنجاوی ،اور بلوچستان بھر کے اضلاع میں صحت عامہ سے متعلق معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی صحت سے متعلق معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے۔ اور  صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحات کریں گے۔ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان میں ہسپتالوں کی حالت زار کو بدلیں گے۔ صحت کے معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہو گا۔ وزیر صحت نے کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی  صوبائی حکومت کا مشن ہے۔صوبے میں ایسا نظام لائیں گے جہاں مریضوں کو جدید اور معیاری علاج میسر ہو۔  صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بہت جلد شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت صالح ناصر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.