سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال، عوام سڑکوں پر، ایمرجنسی نافذ

0 24

کولمبو : سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال پر عوام کے احتجاج کے بعد پانچ ہفتوں میں دوسری بار ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ایمرجنسی لگنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات ہوں گے۔ خراب معاشی صورتحال پر گزشتہ روز عوام نے سری لنکن پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث دکانیں، اسکول اور دفاتر مکمل طور پر بند رہے۔ حکومت مخالف احتجاج میں طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.