مولانا عبدالواسع کا صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس طلب

0 225

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے صوبائی مجلس شوری کا اہم اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق صوبائی امیر جمعیت علمااسلام بلوچستان وفاقی وزیر ہاوسنگ حضرت مولانا عبدالواسع نے صوبائی مجلس شوری کا ایک اہم اجلاس 08 مئی بروز اتوار صبح 10:00 صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں طلب کیاہے شوری کے اجلاس کے بعد صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں صوبائی مجلس شوری کے اجلاس کے ایجنڈا، صوبے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اضلاع کے تیاریوں کا جائزہ لیاجائے گا، ملکی اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، اور پارٹی امور کا جائزہ لیاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.