سعودی عرب صورتحال ایک مرتبہ پھر ابتر، جدہ میں دو ہفتوں کیلئے کرفیو دوبارہ نافذ

0 132

کوئٹہ (امروز نیوز)
سعودی عرب میں کوروناوائرس کی صورتحال ایک بار پھر ابتر ہونے لگی، سعودی حکومت نے جدہ میں دو ہفتوں کے لیے دوبارہ جزوی کرفیو لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورتحال ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کے بعد سعودی حکومت نے جدہ میں دو ہفتوں کے لیے ایک بار پھر جزوی کرفیو لگا دیا ہے، جدہ میں لگنے والا کرفیو کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہو گا۔ دوپہر تین بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے ’عرب نیوز‘ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ہفتہ والے دن سے ہو گا، کرفیو کے دوران جدہ کی تمام مساجد بھی بند ہوں گی۔ جبکہ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی مکمل بند ہوں گے۔

عرب نیوز کے مطابق 15 روزہ کرفیو کے دوران ریسٹورنٹس، کیفے، پینے کی اشیاء سمیت دیگر دکانیں بھی بند رہیں گی جبکہ پانچ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کھڑا ہونے سے منع کر دیا گیا تاہم فلائٹس اور ریلوے کی سہولیات کو بند نہیں کیا جائے گا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر ریاض میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے دیکھنے کو ملا تو جدہ کی طرح ریاض میں بھی کرفیو نافذ کر دیں گے، حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری طرف سعودی عرب میں اڑھائی ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.