متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر وزیراعظم کا نوٹس

0 134

(امروز نیوز)
متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر وزیراعظم کا نوٹس

بعض ایجنٹوں کی جانب سے دو ہزار درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے جارہے ہیں

رش کے باعث پی آئی اے نے دبئی اور ابوظہبی میں کونسل خانوں اور اپنے دفاتر کے ساتھ ساتھ ایجنٹوں کو بھی اجازت دے دی تھی

وزیر ہوابازی غلام سرور نے پی آئی اے کو کرایوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردیں

پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہے ترجمان پی آئی اے

ٹکٹوں کے حصول کیلئے مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر، پاکستان میں پی آئی اے کے کسی بھی بکنگ آفس یا دبئی اور ابوظہبی کے ایجنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ترجمان

اگر کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ وصول کررہا ہے تو فوری طور پر پی آئی اے کو اطلاع دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.